کراچی(جی این اے)ہوائی جہاز اب آسمان پر ہی نہیں سڑکوں پر بھی دکھائی دیں گے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈھانچہ الگ کئے بغیرہوائی جہاز کو باراستہ سڑک ایک شہرسے دوسرے شہرمنتقل کئے جانے کا آپریشن جاری۔
دوسوچالیس سیٹوں پر مشتمل ہوائی جہازکی لمبائی ایک سودس فٹ ہے جبکہ جس ٹرالرپر رکھا گیا ہے اسکی لمبائی اسی فٹ ہے،یہ جہازسول ایوی سی ایشن حیدرآباد کے ایک تربیتی انسٹی ٹیوٹ کے حوالے کیا جارہا ہے،یہ جہاز737شاہین نجی ائیرلائن کا تھا جسے دس سال قبل ایئرپورٹ کراچی پر گرائونڈ کیا گیا تھا کیونکہ یہ ناکارہ ہوچکا تھا۔جہاز کو ٹرالرپر لاد کرسپرہائیوے ٹول پلازہ پرپہنچایا گیا جہاں نیشنل ہائی وے اتھارٹی اورپولیس کی طرف سے این اوسی ملنے کے بعد ٹرالرحیدرآبادکیلئے روانہ ہوچکا ہے۔
اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی محمدمنیرنے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کو تربیت کی فراہمی کیلئے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سول ایوی ایشن منتقل کیا جارہا۔اسی طرح دوسرا جہاز بھی آئندہ ہفتے کو منتقل کردیا جائے گا،اب ان دنوں جہازوں کی ملکیت پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے پاس ہوگی۔اس سے ادارے میں تربیت دینے میں جدت آجائے گی۔
ہمایوں خالد جو کارگوکمپنی کے سینئر افسرہیں انکا کہنا ہے کہ ہماری پوری ٹیم نے پہلے ورکنگ کی اسکے بعد کام کا آغازکیا ہے،جس سڑک پر جہازکو لے جایاجارہا ہے اسکا مکمل سروے کیا گیا،تمام ہیڈبرج کی اونچائی کو چیک کیا گیا،راستے کی تمام رکاوٹوں کا بھی مطالعہ کیا گیا اسکے بعدجہازمنتقلی کا آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
موٹروے حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جہازکی منقتلی کے دوران موٹروے بندنہیں ہوگی بلکہ کھلی رہے گی،اورموٹروے پولیس کی طرف سے پوراپروٹوکول کارگوٹرالے کو فراہم کیا جائے گا۔بشکریہ ایکسپریس