امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل میں تین قیدیوں سے ملاقات

0

راولپنڈی(جی این اے)امریکہ کے سفارتخانے کا تین رکنی وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا،تین قیدیوں سے ملاقات کی ہے۔

جیل ذرائع کی طرف سے منظرعام پر آنے والی خبرکے مطابق وفد کو پابندسلاسل تین قیدیوں تک قونصلررسائی دی گئی ہے،تینوں قیدی فارن ایکٹ کے تحت گرفتارہوئے تھے جن سے ایڈیشنل سپرینٹنڈنٹ جیل کے دفتر میں امریکی وفد نے تقریباًایک گھنٹہ ملاقات کی ہے۔امریکہ کے سفارتخانے کے وفد میں مائیک مرفی،راحیل جاوید اورعرفان جان شامل تھے جنکو امریکہ کے شہریوں صدیقہ سعید،ایلکس پلیڈو اورعابد ملک تک قونصلررسائی کی سہولت دی گئی۔وفد ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے رخصت ہوچکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.