لاہور(جی این اے)ماضی کی مشہورفلم اوراسٹیج اداکارہ نرگس پر شوہرکا بدترین تشدد،بھائی نے ون فائیوپر کال کی،نرگس کا تھانے سے بھی رابطہ۔
نرگس جو اداکاری کے علاوہ بطوراسٹیج ڈانسربھی کافی شہرت رکھتی ہیں،پولیس ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ ان پر انکے شوہرانسپکٹرماجدبشیر نے مبینہ تشددکیا،دونوں کے درمیان پیسوں کے لین دین کے معاملے پر لڑائی ہوئی۔
پولیس نے یہ بھی بتایا کہ تشددکے بعد نرگس تھانے تو آئیں مگر تاحال کوئی درخواست نہیں دی ہے۔دوسری طرف نرگس کے بھائی نے بھی یہ کہا ہے کہ انسپکٹر ماجدہرروزہی میری بہن پر ظلم کرتا ہے مارپیٹ کرتا رہا ہے۔
پولیس کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ نرگس یا اسکے خاندان والوں کی طرف سے تھانے کو ابھی تک کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے اگرانہوں نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔
یادرہے کہ اداکارہ نرگس نے کچھ برس قبل انسپکٹر ماجد سے شادی کرلی تھی جسکے بعد انہوں نے شوبزکی دنیا کو خیرباد کہہ کرایک بیوٹی پارلربنا لیا تھا۔