مشہوربھارتی اداکارسلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈنے حیران کن انکشافات کرڈالے

سلمان خان نے مجھے بھی تشددکا نشانہ بنایااورایشوریہ رائے کا کندھابھی فریکچرکردیاتھا

0

ممبئی(ویب ڈیسک)سلمان خان مجھ پر بہت تشددکرتا تھا،ایک بارتو ملازم نے بچایا،ایشوریہ رائے کا بھی کندھا توڑدیا تھا،مشہوربھارتی اداکارسلمان خان کی سابق گرل فرینڈسومی علی کے حیران کن انکشافات۔

نوے کی دہائی کی اداکارہ سومی علی جو سوشل ورک بھی کررہی ہیں نے بھارت کے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میرے سلمان خان نے بہت زیادہ بدسلوکی کئے رکھی،کسی اورکے ساتھ انتابراسلوک نہیں کیا ہوگا جو میرے ساتھ کیا ہے،ایک بارتو ایسے بھی ہوا کہ سلمان مجھے بہت زیادہ ماررہے تھے کہ گھرپرکام کرنے والے ملازم نے شورسن کردروازہ کھٹکھٹانا شروع کردیا اوردرخواست کرتے ہوئے سلمان خان سے کہا کہ وہ مجھے مت ماریں،مارپیٹ کے بعد میں شدیدکمردردکی وجہ سے کئی روزتک بسترپررہی۔

سومی نے مزید بتایا کہ جب میری حالت تبونے دیکھی تو وہ رونا شروع ہوگئیں،سلمان نے عیادت بھی بعد میں نہیں کی،میری ماں اورقریبی ساتھی دوستوں کے علاوہ کسی کو نہیں پتا کہ سلمان خان کے ساتھ میرے کتنے تلخ تجربات ہوئے ہیں۔

مزید انکشاف کرتے ہوئے سومی نے کہا کہ سلمان خان نے تو ایشوریا رائے پر بھی بہت تشددکیا ہے،میرے خیال سے تشددسے ایشوریہ کا کندھا بھی فریکچرہوگیا تھا۔سلمان خان کسیاتھ اپنے برے تجربات پر مبنی بہت جلد ایک کتاب بھی لکھوں گی جس میں سب کچھ تفصیل سے درج ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.