اسلام آباد(ویب ڈیسک)چین میں ایک نوجوان بیٹا اپنی ماں کو کندھے پر اٹھا کرملک بھرکا سفرکررہا ہے،لوگوں کا نوجوان کے جذبے کو خراج تحسین۔
واقعہ کچھ اس طرح ہے کہ شیائونامی نوجوان جب ابھی آٹھ سال کی عمرکو ہی پہنچا تھا کہ اسکے والدین کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جسکے باعث والد کی موت ہوگئی جبکہ شیائوما کی ماں ہمیشہ کیلئے معذورہوگئی۔
معذورماں کی دیکھ بھال کیلئے شیائوما خود اوراسکی بڑی بہن خدمات سرانجام دینے لگے،نوجوان چونکہ اس وقت بچہ تھا اسکے باوجود کھیتوں میں کپاس چنتا اوردیگرچھوٹی نوکریاں بھی کرنے لگا،محنت سے ایک دن اپنا ہوٹل بھی بنا لیا۔اس نے اپنی ماں کے علاج معالجے پر خوب پیسہ خرچ کیا جسکے نتیجے میں اسکی ماں بستر سے خود اٹھ کربیٹھنے کے قابل ہوگئی۔
چند سال ہی گزرے تھے کہ شیائوما کو پتا چلاکہ اسکی ماں کی بیماری لاعلاج ہے اوراب تیزی سے پھیل بھی رہی ہے تب اس نے فیصلہ کیا کہ وہ اپناسارا وقت صرف ماں کے ساتھ گزارے گا،گاڑی گھرفروخت کردیا،کاروبارپربھی کوئی توجہ نہ رہی،اورماں کو لیکر پورے چین کی سیرکرنے لگا۔اسکی خواہش تھی کہ اسکی ماں زندگی کے باقی دنوں کے ایک ایک لمحے سے لطف اندوزہواسی لئے وہ ماں کو اپنی کمرپر لاد کرگھرسے نکل گیا۔
نوجوان کی ماں بولنے سے بھی محروم ہوچکی تھی مگروہ مسکراکربیٹے کی محبت کا جواب ضروردیتی یہی بیٹے کیلئے بڑا انعام تھا۔شیائوما نے اس حوالے سے میڈیا کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ بچپن میں ماں ہرجگہ مجھے لیکر جاتی تھی اب میں ماں کو لیکر ہرجگہ جا رہاہوں۔
اکتیس سالہ نوجوان جب ماں کو کندھے پر لاد کرلے جارہا تھا تو وہ تصویرسوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی،صارفین نے نوجوان کی ایک ماں کیلئے محبت قابل رشک تھی سب نے خوب سراہا۔نوجوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں زندگی میں پچھتانا نہیں چاہتا کہ میری ماں نے آخری وقت بسترپرہی گزاردیا۔