کون حج پرجاسکتا ہے کون نہیں؟نئی صحت پالیسی جاری کردی گئی

0

اسلام آباد(جی این اے)کون حج پر جاسکے گا کون نہیں،سعودی حکومت کی شرطوں پر عازمین حج کیلئے سخت صحت پالیسی جاری کی گئی ہے۔

اس حوالے سے وفاقی مذہبی امورکی وزارت کی طرف سے بیان بھی جاری کیا گیا ہے جسکے مطابق سعودی عرب کی شرائط پر صحت پالیسی جاری کی گئی ہے۔

پالیسی کے تحت جو مریض گردوں کی صفائی یعنی ڈائیلاسز کرارہے ہیں وہ حج پرنہیں جاسکتے،جن مریضوں کو ہارٹ اٹیک ہوچکا ہویا انکا سانس پھولتا ہووہ بھی حج پر نہیں جاسکتے۔

مصنوعی تنفس پر زندہ افراد،پھپھڑوں کے امراض میں مبتلاہونے والے،جگرفیل ہونے کے خطرے کا شکار،اعصابی اورنفسیاتی امراض کے شکارافرادپر بھی حج پر جانے کی پابندی ہوگی۔

پالیسی کے تحت ان مریضوں پر بھی حج پر جانے کی پابندی لگادی گئی ہے جنکے پیٹ میں پانی بھرگیا ہو،جسمانی اعضاکوحرکت نہ دے سکنے والے معذورافراداورجنکے منہ یاآنتوں سے خون آتاہو وہ بھی نہیں جاسکتے۔

وزارت مذہبی امورنےیہ بھی کہا کہ جن لوگوں کی یاداشت کمزورہوچکی ہے بارباربھول جاتے ہیں انکے حج پر جانے کی بھی پابندی ہے،کرونا،انفلوئنزا اورڈینگی کے شکارمریض بھی حج پر نہیں جاسکتے،کینسراورٹی بی کے مریضوں پربھی حج کیلئے جانے پرمکمل پابندی عائدہوگی وہ بھی نہیں جاسکتے،علاوہ ازیں سخت شرائط کے مطابق عازمین حج کیلئے یہ بھی لازمی ہے کہ وہ گردن توڑبخار،کرونا،پولیو اورانفلوئنزا کا سرٹیفکیٹ بنوائیں ورنہ حج پر نہیں جاسکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.