پاکستان کرکٹ ٹیم کا بھارت کے مقبول ترین گیم شومیں مذاق

0

اسلام آباد(جی این اے)پاکستان کامذاق اڑانا ہویا تذلیل کرنی ہو،بھارت کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا،پاکستان کرکٹ ٹیم کا بھارتی شوکون بنے گا کروڑپتی میں سوال کے ذریعے مذاق بنایا گیا۔

امیتابھ بچن کی میزبانی میں ہونے والا یہ گیم شومقبول ترین پروگراموں میں سے ایک ہے،شوکے دوران امیتابھ بچن نے مہمان سے سوال کیا کہ 2022کے سال میں وہ کس ملک کی کرکٹ ٹیم ہے جسے یہ اعزازحاصل ہوا کہ اس نے ٹیسٹ میچ کے ایک ہی دن میں پانچ سورنزبناڈالے؟سوال کی قیمت چھ لاکھ چالیس ہزارتھی،اورآپشن میں چارملکوں کو شامل کیا گیا جن میں آسٹریلیا،بھارت،نیوزی لینڈ اورانگلینڈ تھیں مگر مہمان نے ٹھیک جواب نہ دیا اوربڑی رقم جیتنے سے محروم ہوگیا۔

سوال کا درست جواب انگلیڈ تھا جس نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف رنزکا پہاڑکھڑا کردیا تھا،چاروکٹوں کے نقصان پر پہلے ہی دن پانچ سوچھ رنزبنالئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.