ہانگ کانگ(ویب ڈیسک)سپرسکسز ٹورنامنٹ،پاکستان سترہ رنزسےجنوبی افریقہ کو ہراکرسیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ چھ اوورمیں ایک سوپانچ رنزبنائے جبکہ تین وکٹوں کا نقصان ہوا۔سولہ گیندوں پر محمداخلاق نے 53کا سکور کیا اسی طرح حسین طلعت نے گیارہ گیندوں پر ستائیس رنز بنا لئے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم چاروکٹوں کے نقصان پر صرف اٹھاسی رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی،پاکستانی بالرطلعت حسین نے دوکھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔
اب سپرسیکسزکے فائنل اورسیمی فائنل کل کھیلے جائیں گے،شائقین کرکٹ کو امیدہے کہ پاکستان کے مقدرمیں جیت ہوگی۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کو بھی شکست فاش سے دوچارکیاتھا۔