لاہور(جی این اے)لاہورمیں افسوسناک واقعہ،پیشی کیلئے عدالت جانےوالے باپ اوردوبیٹوں کو راستے میں ہی قتل کردیا گیا۔
پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ تینوں باپ بیٹا ایک رکشے پر سوارہوکر سگیاں پل سے جارہے تھے کہ نامعلوم افرادموٹرسائیکل پر آئے اورگولیاں مارنی شروع کردیں،تینوں باپ بیٹا جن میں صفدر،ناصرصفدر اوریاسرصفدرشامل تھے جاں بحق ہوگئے۔یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیق شروع کردی۔