آسٹریلیا(ویب ڈیسک)دنیا کا سب سے بڑا مگرمچھ شدید بیماری کے بعد مرگیا،مگرمچھ کی موت کا اعلان فیس بک پیج ر کیا گیا۔
مرین لینڈمیلنیشیا کروکوڈائل ہیبیٹٹ کے مطابق مگرچھ کا وزن ایک ٹن تھا جبکہ اسکی عمر ایک سودس سال سے زیادہ تھی،پندرہ اکتوبرسے مگرمچھ کی بیماری بڑھناشروع ہوئی جو آخرجان لیوا ثابت ہوئی۔
گرین آئی لینڈ میں بنے ہیبیٹیٹ نے اس حوالے سے بہت دکھ کے اظہارمیں مرنے والے مگرمچھ کو گھرکا فردقراردیا ہے۔
کیسیئس مگرمچھ سینتیس سال تک اپنے دوست جارج کے ساتھ رہا،سب مگرمچھ کو یاد کرکے اداسی کا اظہارکررہے۔