سپرسکسزکرکٹ ٹورنامنٹ،پاکستان آسٹریلیا کو ہراکرفائنل میں پہنچ گیا

0

مونگ کوک(ویب ڈیسک)ہانگ کانگ ورلڈسپرسکسزٹورنامنٹ،آسٹریلیا کے خلاف شاندارفتح،پاکستان فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا موقع آسٹریلیا کو دے دیا،آسٹریلیا نے مقررہ اوورمیں پاکستان کو جیت کیلئے ایک سوسات رنز کا ٹارگٹ دیا،آٹھ گیندوں پر ڈینبیل کرسچن نے بیالیس رنز بنائے،اسی طرح چھتیس رنز بنا کرجیک ووڈ میدان سے باہرہوئے۔

کپتان فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی،پاکستان نے جارحانہ اندازاپناتے ہوئے آٹھ گیندوں پر آصف علی نے بتیس رنز بنائے جبکہ دوگیندوں پر محمد اخلاق نے بتیس رنز بنالئے،کپتان فہیم نے انیس اورعامریامین چوبیس رنز بناسکے۔

آسٹریلیا کی طرف سے اینڈریو اورفواد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے،اس سے قبل آصف علی نے ایک اوورمیں سینتیس رنز دئیے تھے،جس میں چھ چھکے اورایک وائیڈ بال شامل تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.