بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی عدالت میںکیوں روپڑیں؟

0

اسلام آباد(جی این اے)نوماہ سے انصاف نہیں مل رہا،ناانصافی پر مبنی مجھے اورپی ٹی آئی کے بانی کو سزاملی ہے،سارے وکلا صرف وقت ہی ضائع کررہے،اس عدالت میں اب نہیں آئوں گی،بشری بی بی عدالت میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

پی ٹی آئی کے بانی کی چھ اوربشری بی بی کی ایک کیس میں ضمانت کی درخواست منظورہوئی،اس دوران کٹہرے میں آکر جذباتی اندازسے بشری بی بی نے کہا کہ جیل کے اندرجوانسان موجود ہے وہ کیا انسان نہیں ہے،کسی جج کو دکھائی نہیں دے رہا،اس عدالت میں ناانصافیاں ہوتی ہیں اب نہیں آئوں گی۔

بشری بی بی نے روتے ہوئے مزید کہا کہ یہاں کوئی انصاف نہیں ہے،انصاف کیلئے میں نہیں آئی ہوں،کمبل سمیت دیگرضروری سامان میری گاڑی میں ہے آپ جس وقت کہیں گے میں جیل چلی جائوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.