اسلام آباد(جی این اے)جماعت اسلامی کی طرف سے چھبیسویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ میں اردومیں دی جانے والی درخواست کو وکیل عمران شفیق نے لکھا ہے اوردائرجماعت اسلامی نے کیا،جس میں فریق چاروں صوبوں کوکیا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف اورعدلیہ کی آزادی کے بھی برخلاف ہے جسے کالعدم قراردے دیا جائے۔
اوریہ بھی قراردیا جائے کہ پاکستان کے چیف جسٹس کو تعینات کرنا صرف سینیارٹی کے اصول پر ہی ممکن ہے،اوریہ کہ پارلیمانی کمیٹی کے تحت چیف جسٹس کا تقرربھی آئین کے مطابق نہیں،اختیارات کے اصول کے منافی چھبیسویں آئینی ترمیم ہے۔
استدعا کرتے ہوئے درخواست میں کہا گیا ہے کہ26 ویں آئینی ترمیم بنیادی آئینی اساسات، قرارداد مقاصد، بنیادی حقوق سے بھی متصادم ہے، جوڈیشل کمیشن کوتشکیل کرتے وقت جو تبدیلی کی گئی اور آئینی بینچز کو تشکیل کرنے کاطریقہ کار بھی آئین سے متصادم قرار دیا جائے۔