مشہوربھارتی اداکارمتھن چکرورتی کی پہلی بیوی انتقال کرگئی

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک)ماضی کے مشہوربھارتی فلمی اداکارمتھن چکرورتی کی پہلی بیوی امریکہ میں انتقال کرگئی ہیں۔

مرنے والی ہلینا کی متھن سے 1979 میں شادی ہوئی تھی مگر ابھی شادی کو چارماہ کا عرصہ ہی گزرا تھا ک ہلینا نے متھن کو طلاق دے دی تھی۔

ہلینا بھی بھارت کی کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں،امیتابھ بچن کی مشہورفلم مرد میں بھی اہم رول کی وجہ سے مشہورہوگئی تھیں،ہلینا نے متھن سے الگ ہوجانے کے بعد ایک میڈیاانٹرویو میں کہا تھا کہ میں نے مھتن سے شادی کرکے غلطی کی ہے،کاش متھن سے میری شادی ہی نہ ہوتی۔

ہلینا نے یہ بھی کہا تھا کہ متھن نے شادی سے پہلے مجھے یقین دلادیا تھا کہ وہ میرے لئے بہترین شوہر ثابت ہونگے مگرمیری یہ بدقسمتی تھی کہ ایسا نہ ہوا۔بدقسمتی یہ بھی تھی کہ میرے دماغ میں متھن یہ بات بھٹانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.