ملبرن میں پہلے ایک روزہ میچ کے دوران کمنٹیٹرنے پاکستانی کھلاڑیوں پرکیاتبصرہ کیا؟

0

ملبرن(ویب ڈیسک)یہ پچ ملتان کے کرکٹ گرائونڈ کی نہیں ہے بیبی،یہ ایم سی جی ہے،آسٹریلین کمنٹیٹر کے قومی ٹیم کے بلے بازوں پر فقرہ بازی،سوشل میڈیا صارفین کی کمنٹیٹر پر کڑی تنقید۔

واضع رہے کہ آسٹریلیا اورپاکستان کے مابین یہ پہلا ایک روزہ میچ تھا جس میں پاکستانی ٹیم بہت مشکلات کا شکاررہی،پوری پاکستانی ٹیم ابھی چھیالیس اوورکی چارگیندیں بھی باقی تھیں کہ دوسوتین رنز پر آئوٹ ہوگئی اورجواب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے مطلوب ہدف چونتیس اوورمیں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دوسوسات رنز بناکرپوراکرلیا۔

کرکٹ کے شائقین نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کمنٹیٹر کا حق نہیں تھا کہ وہ پاکستانی کھلاڑیوں پر ایسے بات کرے،دوسری طرف سابقہ آل رائونڈروسیم اکرم نے بھی مذاق کرنے کے موڈ میں بتایا کہ کامران غلام کے بارہ بہن بھائی ہیں اوریہ گیارویں نمبر پر ہیں،جواب میں انگلش کمنٹیٹر نے بھی کہہ دیا کہ اتنے بچے،واہ۔اس پر بھی وسیم اکرم صارفین کی تنقید کا خوب نشانہ بنے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.