اسلام آباد(جی این اے)حج پالیسی 2025 کی وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں حج پالیسی کی منظوری دی گئی ہے۔
پالیسی کے تحت آنے والے سال میں ایک لاکھ اناسی ہزاردوسودس عازمین حج کی ادائیگی کرسکیں گے۔یہ بھی خبرسامنے آئی ہے کہ حج کوٹا حکومتی اورپرائیویٹ حج اسکیم میں پچاس فیصد کے تناسب سے تقیسم کیا جائے گا۔سرکاری پیکچ دس لاکھ پینسٹھ ہزارسے دس لاکھ پچہتر ہزارکے درمیان ہوگا۔
ذرائع سے میڈیا پرآنے والی خبرکے مطابق منظوری کے بعد حج کیلئے وصول کی جانے والی درخواستوں کا شیڈول جاری کیا جائے گا،اس حوالے سے حج کرنے کی خواہش رکھنے والے پچیس اکتبور تک بینکوں سے کوائف طلب کئے جائیں گے۔جو ڈرافٹ منظورشدہ ہوگا اسے مذہبی امورکی وزارت کو وفاقی کابینہ بھجوائے گی،اس کے بعد ہی مذہبی وزارت پالیسی کا باقاعدہ اعلان کردے گی۔