وفاقی وزیرخزانہ نے دواہم چیزوں کی قیمتیں کم کرنے کی خوشخبری سنادی

0

کراچی(جی این اے)ابھی لمباسفرباقی ہے مگرہماری سمت درست ہے،اب ترسیلات بڑھ رہی ہیں،زرمبادلہ کے جوذخائرہیں وہ بھی مستحکم ہیں،مرغی اوردالوں کی قیمتیں بھی کم کریں گے،محمداورنگزیب وفاقی وزیرخزانہ کافیوچرسمٹ میں خطاب۔

خزانے کے وزیر نے کہا کہ کریڈٹ ریٹنگ رواں مالی سال میں کروانا چاہتے ہیں،دالوں اورمرغی کی قیمتوں میں جواضافہ کیا جارہا ہے وہ اب برداشت نہیں کریں گے،مڈل مین کو عوام کو فائدہ پہنچانے میں اب رکاوٹ نہیں بننے دیں گے،ای سی سی کے ہراجلاس میں یہ معاملہ اٹھائیں گے،قیمتیں کنٹرول کرنے والی کمیٹیوں سے رابطے میں رہیں گے،پوری دنیا میں مرغی اوردالیں سستی ہوگئیں مگرہمارے ہاں دونوں چیزیں ہی مہنگی ہیں۔

ڈیجیٹائزنیشن کے ذریعے کرپشن پرقابو پائیں گے،بغیراہداف کے صنعتوں کو بھی مراعات نہیں دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.