پاکستانی کرکٹ کے مداحوں کیلئے اچھی خبرمنظرعام پرآگئی

0

آسٹریلیا(ویب ڈیسک)کرکٹ کے شائیقن کیلئے بہت اچھی خبرہے نسیم شاہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ کیلے مکمل فٹ ہوگئے ہیں۔

نسیم شاہ پہلے میچ میں آٹھویں اوورمیں کریمپس کا نشانہ بن گئے تھے،جسکے باعث وہ باقی گیندیں بھی نہیں کراسکے تھے مگر اب وہ کریمپس سے نجات پاچکے ہیں اوردوسرا ون ڈے کھیلیں گے۔

ٹیم کے ذرائع نے میڈیا کوخبردی ہے کہ نسیم شاہ پریکٹس کے دوران بالنگ بھی کراتے رہے ہیں اس دوران انہیں کوئی درد نیہں محسوس ہوا اورانہوں نے اپنی ٹریننگ بھی مکمل کی ہے۔

کرکٹ کے مداحوں کومعلوم ہونا چاہیے کہ دوسرا ایک روزہ میچ آٹھ نومبرکوکھیلا جائے گا،یہ تین ایک روزہ میچوں کی سیزیز ہے جس میں آسٹریلیا کو پاکستان پر ایک صفرکی برتری حاصل ہوچکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.