واشنگٹن(ویب ڈیسک)پاکستان سمیت دیگرعالمی رہنمائوں نے ڈونلڈٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں شاندارکامیابی پر مبارک باد دی ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈٹرمپ کو الیکشن جیتنے پر مبارک باد دیتے ہیں،سوشل میڈیا کی سائٹ ایکس پرمزید اپنے پیغام میں کہا کہ نئی امریکہ کی انتظامیہ کےساتھ ہم تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
اسی طرح چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی مبارک باد دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کے اظہارمیں کہا کہ ڈونلڈٹرمپ کو امریکہ کی عوام نے شاندارفتح سے ہمکنارکیا ہے یہ مخالف مینڈیٹ اورکامیابی کی جنگ ہے۔
چین نے بھی مبارک باد دیتے ہوے کہا کہ چین کی امریکہ کیلئے جو پالیسی بنی ہوئی ہے وہی رہے گی اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔امریکہ کے ساتھ اپنے کام کوجاری رکھیں گے۔
برطانیہ،بھارت اوراطالوی وزیراعظم نے بھی الیکشن جیتنے پر ڈونلڈٹرمپ کو مبارک باد دی اورنیک خواہشات کا بھی اظہارکیا ہے۔