لاہور(جی این اے)پاکستان کی مشہورفلم اسٹارریما نے بھی امریکہ کے صدارتی انتخابات میں اپنے شوہرکے ہمراہ ووٹ کاسٹ کیا ہے۔
اداکارہ ریما جو شادی کے بعد امریکہ اپنے شوہر کیساتھ شفٹ ہوگئیں تھیں اب صدارتی الیکشن میں ووٹ بھی کاسٹ کیا ہے۔ریماکی سوشل میڈیا پر ووٹ ڈالنے کی تصاویر بھی وائرل ہوئی ہیں جسکے بعد صارفین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہاربھی کیا اوراداکارہ سے کئی سوالات بھی کرڈالے ہیں۔
تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ریما اورانکے شوہرنے ڈونلڈٹرمپ کو ووٹ دیا یا کملاکو۔بس اتنا ہی بتایا ہے کہ انہوں نے بھی حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔