امریکہ کے ساتھ ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے تعلقات کے حامل ہیں،پاکستان

0

اسلام آباد(جی این اے)غزہ میں فوراً جنگ بندکرنےکا مطالبہ کرتے ہیں،اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کی بھرپورمزمت کرتے ہیں،مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان دوریاستی حل کی حمایت کرتا ہے،غزہ کی صورتحال پر عالمی برادری کو اپنا کرداراداکرنا چاہیے۔دفترخارجہ کی ترجمان کا ہفتہ واربریفنگ میں دوٹوک موقف۔

ممتاززہرہ نے مزید کہا کہ غزہ میں جو اسرائیل کی طرف سے نسل کشی کی جارہی ہے اسکی تحقیقات جنگی جرائم کے تحت ہونی چاہیں۔غزہ کے حوالے سے اقوام متحدہ کی رپورٹ کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھی بات چیت کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک کی روزبروزصحت خرابی پر بھی ہمیں شدیدطرح کے تحفظات ہیں،انکو پھسانے کیلئے جعلی مقدمے بنائے گئے ہیں انکی رہائی کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔

امریکہ کے انتخابات پر گفتگوکرتے ہوئے ممتاززہرہ نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے کافی پرانے تعلقات ہیں،دونوں ممالک پرانے شراکت داراوردوست ہیں،ڈونلڈٹرمپ کی کامیابی پر وزیراعظم نے مبارک باد بھی دی ہے۔ہم اس بات کے حامی ہیں کہ امریکہ اورپاکستان ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے تعلقات کو فروغ دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.