بھارت چیمپینز ٹرافی میں شرکت کیلئےہاں یا ناں میں تحریری جواب دے،پاکستان کاواضع پیغام

0

کراچی(جی این اے)بھارت چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستان آئے گا؟ہاں یا ناں میں تحریری جواب د دے۔بھارت کو دوٹوک پیغام دے دیا گیا ہے۔

طویل عرصے کے بعد پاکستان چیمپینز ٹرافی کی میزبانی کرنے جارہا ہے،یہ ایونٹ فروری اورمارچ میں شروع ہوجائے گا،میزبانی کے فرائض آئی سی سی اداکرےگا،مگر حسب روایت بھارتی ٹیم نے اپنی پاکستان آمد کو بھارتی حکومت کی اجازت سے مشروط کیا ہوا ہے،جبکہ اویونٹ کی تقریب دس سے بارہ نومبر کے دوران ہوسکتی ہے،اس حوالے سے اگربھارتی ٹیم پاکستان آتی ہے تو اسکے میچ لاہورمیں رکھے جائیں گے۔

جاری خبرکے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اپنے ایونٹس کا شیڈول عام طورپر تین ماہ پہلے جاری کردیتی ہے،اوراب بھی ایسا ہی ہوگا،بھارت کو پاکستان کی طرف سے دوٹوک پیغام دیا گیا ہے کہ وہ ہاں نہ میں تحریری جواب دے دے،اگرجواب نہ آیاتوبھی شیڈول کو جاری کرنےکی تقریب ہوگی۔البتہ پلان بی بھی بن چکا ہے مگرابھی منظرعام پر نہیں لایا گیا ہے۔

ایونٹ کا آغازکراچی میں انیس فروری کو کیا جائے گاجس میں میزبان ٹیم پاکستان اورنیوزی لینڈکا مقابلہ ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.