صدارتی الیکشن جیتنے کے بعدڈونلڈٹرمپ نے وکٹری اسپیچ میں کیا خوشخبری دےدی؟

0

فلوریڈا(ویب ڈیسک)کوئی نئی جنگ نہیں شروع ہوگی بلکہ جنگوں کو ختم کردوں گا،ڈونلڈ ٹرمپ کاصدارتی الیکشن جیتنے کے بعد دبنگ خطاب۔

اپنی وکٹری اسپیچ میں ڈونلڈ نے کہا کہ امریکہ نئی بلندیوں پر پہنچ جائے گا آج نئی تاریخ ہم نے رقم کی ہے،تمام امریکہ کے معاملات اب ہم ٹھیک کردیں گے۔ایسی جیت اورکامیابی امریکہ کے عوام نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔

ٹرمپ نے خطاب جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ امریکہ کو مضبوط خوشحال اورمحفوظ بنادوں گا،امریکہ کو مزید عظیم ملک بنا کرسنہری دورکا آغازکریں گے۔باقی ریاستوں سے بھی تین سوپندرہ الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیں گے،امریکہ کی عوام کا شکریہ اداکرتا ہوں،کامیابی اپکے بغیرنہیں مل سکتی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.