وشنگٹن(ویب ڈیسک)ڈونلڈٹرمپ نے میدان مار لیا،پچاس میں سے ستائیس ریاستوں میں ڈونلڈٹرمپ کامیاب ہوگئے۔
امریکی صدارتی الیکشن میں اب تک کی رپورٹ کے مطابق 538میں سے دوسوستترڈونلڈ ٹرمپ نے اور دوسوچھبیس کملا ہیرس الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔
ایوان نمائندگان کے نتائج میں ری پبلکن ایک سواٹھاسی اورایک سوساٹھ ڈیموریٹس نشستیں حاصل کرچکی۔صرف اب تک انیس ریاستوں میں کملاہیرس کامیاب ہوسکی ہیں۔
ری پبلکن نےسینٹ کی اکیاون سیٹوں کی اکثریت حاصل کرلی ہے،جبکہ ڈیموکریٹس نے ایوان بالا کی 43 سیٹیں اپنے نام کی ہیں۔
امریکہ کی دیگرکئی ریاستوں میں ابھی پولنگ کا عمل جاریہے،جس میں دونوں امیدواروں کا کانٹے دارمقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے،امریک کے میڈیا نے یہ خبربھی جاری کی ہے کہ اب تک سات کروڑنواسی لاکھ افراد ووٹ کا استمعال کرچکے ہیں،صدارت کیلئے کسی بھی امیدوارکو پانچ سواٹھتیس میں سے کم سے کم دوسوسترالیکٹورل ووٹ چاہیے ہوتے ہیں۔
امریکہ کے سومیں سے 34ارکان کا انتخاب بھی آج ہی کیا جائے گا۔