جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزاوردہشت گردوں کے مابین فائرنگ تبادلہ،پانچ خارجی جہنم واصل،چارجوان شہید واصل
اسلام آباد(جی این اے)جنوبی وزیرستان کے کراما نامی علاقے میں ایک اوردہشت گردی کا واقعہ،سکیورٹی فورسز اورخوارجی دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ،پانچ دہشت گرد جہنم واصل،سیکیورٹی فورسزکے چارجوانوں نے شہادت کا رتبہ حاصل کرلیا۔
اس حوالے سے آئی ایس پی آرکی طرف سے بتایا گیا ہے کہ جن جوانوں نے کراما میں جام شہادت نوش کیا ان میں نائب صوبیدار طیب شاہ،لائس نائیک مزمل محمود،لائس نائیک حبیب اللہ اور لائس نائیک گلاب خان شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں خارجیوں کی موجودگی کے خدشے کو دورکرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
اپنے بیان میں آئی ایس پی آرنے مزید کہا کہ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے ملکی سیکیورٹی ادارے پرعزم ہیں،ہمارے عزم کو ایسی قربانیاں مزید مضبوط کردیتی ہیں۔