ممبئی(ویب ڈیسک)بھارت میں مسلمان اداکاروں کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ جاری،پہلے سلمان خان اوراب شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جانے لگی ہیں۔
بھارت کے میڈیانے خبرشائع کی ہے کہ تھانہ باندراممبئی کو ایک فون موصول ہوا جس میں شاہ رخ خان کو کسی نے کہا کہ پچاس لاکھ روپے تاوان دو ورانہ تمہارے لئے اچھا نہیں ہوگا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ فون چھتیس گڑھ کی ریاست کے علاقے رائے پورسے فیضان نامی شخص کے نام سے ٹریس ہوئی مگرتحقیق پر معلوم ہوا کہ فیضان نے بیان دیا کہ اسکا فون تو دونومبرکو کسی نے چوری کرلیا تھا۔تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی گزشتہ برس جب دو فلمیں جن میں پٹھان اورجوان شامل ہیں ہٹ ہوگئی تھیں تو اس وقت بھی ان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی تھیں،ان دھمکیوں کے بعد انکی سیکیورٹی کو بڑھادیا گیا تھا۔