کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش بم دھماکے سے پچیس افرادجاں بحق،پچاس زخمی

0

کوئئٹہ(جی این اے)بزدلانہ دہشت گردی کا ایک اورافسوسناک واقعہ،ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے سے پچیس افرادجاں بحق اورپچاس سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ہونے والے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اورقانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکارفورآپہنچ گئے،یہ بزدلانہ خودکش دھماکہ اس وقت کیا گیا جب جعفرایکسپریس پشاورروانہ ہونے والی تھی۔

علاقے کے قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے،میڈیکل کے جوافراد چھٹی پر بھی تھے تو انہیں ہنگامی بنیادوں پر واپس بلا لیا گیا ہے۔زخمیوں اورمرنے والوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دھماکے سے ایک خاتون بھی جان کی بازی ہارگئی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت مسافروں کی بہت بڑی تعداد اسٹیشن پر تھی،دھماکہ خودکش ہی معلوم ہورہا ہے،زخمیوں میں ریلوے کے دوپولیس اہلکاربھی شامل ہیں۔بلوچستان کے وزیراعلی سرفرازبگٹی نے دھماکے کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھماکہ دراصل معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کا ہی ایک تسلسل ہے۔عام معصوم افراد،بچے،خواتین ہی دہشت گردوں کا ہدف ہیں۔دہشت گردکسی صورت قابل رحم نہیں ہیں۔بہت جلد انک تک پہنچ کرانکے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

صوبائی وزیرصحت بخت کاکڑبھی کہتے ہیں کہ جنرل تھریڈپہلے سے موجود تھا،یہ دھماکہ بظاہرخودکش ہی لگ رہا ہے،سات زخمیوں کی حالت خطرناک ہے۔

دوسری طرف کمشنر اورڈپٹی کمشنر نے بھی میڈیا کو بتایا کہ دہشت گردواک تھروکے بجائے کھلے ہوئے داخلی راستے سے آئے تھے،انہوں نے اپیل کی ہے کہ زخمیوں کو آرپی سی سینٹرمیں خون کی بھی ضرورت ہے،علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.