جم نہ ورزش،مشہوراداکارہ صحیفہ جبارنے اپنا وزن کیسے کم کردیا؟

0

اسلام آباد(جی این اے)مشہورٹی وی ڈرامہ بیٹی سے شہرت پانے والی خوبرواداکارہ وماڈل صحیفہ جبارخٹک نے اپنے سمارٹ ہونے کا آخررازبتاہی دیا۔

فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں سمارٹ ہونے کا رازبتاتے ہوئے صحیفہ کہتی ہیں کہ پہلے میں جم جاتی تھی مگرپھرچھوڑدی کہ کیا فائدہ فیس بھی دواوردودن بعد جم بھی نہ جاسکو۔

میں نے وزن ایسے کم کیا کہ میرے شوہرمجھ سے دورہیں،وہ کنیڈا ہوتے ہیں اب نہ وہ آسکتے ہیں نہ ہی میں یہاں سے جاسکتی ہوں،میرے لئے ان سے دوررہنا اس لئے مشکل ہے کہ وہ بہت اچھے انسان ہیں۔اگرکسی کا شوہراچھانہ ہوتو اسے اتنا یاد بھی نہیں کیا جاتا مگرمیرے شوہر بہت اچھے ہیں۔انکے غم میں میرا وزن بہت کم ہوگیا ہے۔

صحیفہ جبازاکثراپنے شوہرکے ساتھ بنائی گئی ویڈیوزاورتصاویرسوشل میڈیا پر شیئرکرتی رہتی ہیں،فیصل قریشی نے بھی تائید کرتے ہوئے کہا کہ میں صحیفہ کے شوہر سے ملاقات کرچکا ہوں وہ واقعی اچھے انسان ہیں۔

صحیفہ پاکستان ٹیلی ویژن کے معتددڈراموں میں کام کرچکی ہیں اسکے علاوہ خوبصورتی ماڈلنگ کی وجہ سے بھی کافی شہرت رکھتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.