کراچی ائیرپورٹ پرچینی باشندوں کومارنے والےکے سہولت کارکون تھے معلوم ہوگیا

0

کراچی(جی این اے)ائیرپورٹ کے قریب چینی باشندوں کو ہلاک کرنے والے دہشت گردوں کے سہولت کارقانون کے شکنجے میں آگئے ہیں،ایک بنک کا ملازم اوردوسرا رکشہ ڈرائیور بطورسہولت کارسامنے آئے ہیں۔

اس حوالے سے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرداخلہ ضیالنجارکہتے ہیں کہ دھماکے کی جگہ سے بھی کچھ شواہد مل گئے ہیں جبکہ فنگرپرنٹس کے ذریعے حملہ کرنے والے شاہ فہد کی بھی شناخت ہوئی ہے۔

مزید معلومات دیتے ہوئے ضیالنجارکا کہنا تھا کہ چینی باشندوں پر حملہ کرنے کیلئے کراچی سے گاڑی کو خریدا گیا جبکہ اسکے پیسے ایک نجی بنک سے لئے گئے۔جو دہشت گردی میں ملوث کارندے تھے جن میں بشیرزید،رحمان گل اوردانش شامل ہیں تاحال گرفتارنہیں ہوسکے۔

اسی طرح رکشہ ڈرائیور محمدسعیداورفرحان بھی حملہ آواروں کے سہولت کاربنے رہے۔ان دونوں نے مرکزی ملزم کو یہ اطلاع دی کہ چینی باشندے ائیرپورٹ سے باہرآچکے ہیں۔حملہ آورسے ملزم جاوید کا بھی رابطہ رہا۔حملہ کرنے والوں میں تین دہشت گردگرفتارہوچکے ہیں۔،حملے کا ماسٹرمائنڈملزم جاوید تھا جسکے ساتھ ایک خاتون بھی تھی دونوں اب قانون کی حراست میں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.