اسلام آباد(جی این اے)نئی خبرگردش کرنے لگی،اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ کے تحت کرنے پر سوچ بچارکی جارہی ہے۔
اس حوالے سے میڈیا پر آنے والی خبرکے مطابق جو اسٹاف نان گزیٹڈ ہے اسکی کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کیلئے بھی سوچاجارہا ہے،ان اصلاحات کا مقصد یہ ہے کہ پنشن کی مد میں جو اخراجات کئے جارہے ہیں انکو کم کیا جاسکے۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے ایک ہزارارب سے زائد خرچا رواں برس پنشن کی مد میں ہودگا،اس حوالے سے دوسوبیس ارب سول ملازمین کا حصہ ہے جبکہ چھ سوپینسٹھ ارب روپے دفاعی شعبے کے ہیں۔یہ نئی اسکیم مرکزاورصوبوں میں جو مقابلے کا امتحان دیکر آتے ہیں ان پر لاگو نہیں کی جائے گی۔عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ بھی ملازمین اصلاحات پر صلاح مشورہ ہوچکا ہے۔اس پر عمل پیراں ہونے کیلئے تکنیکی اورمالی مدد بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے لی جائے گی۔