مشہورسابقہ کرکٹرکا بیٹاجنس تبدیل کرواکرلڑکی بن گیا

0

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارت کی کرکٹ ٹیم کے سابقہ کھلاڑی سنجے بانگرکابیٹاجنس تبدیل کروا کرلڑکا سے لڑکی بن گیا۔

بھارت کے میڈیا پر آنے والی خبرکے مطابق سنجے بانگر کے بیٹے کی عمر تئیس سال ہے جو پہلے آریان نام سے جانا جاتا تھا مگر جنس کی تبدیلی کے بعد اب وہ عنایہ بن گیا ہے۔

سابقہ کھلاڑی کے بیٹے نے جنس کی تبدیلی ٹرانسفاریشن کے ذریعے کروائی ہے اورپھر سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کرکے صارفین کی توجہ بھی حاصل کرلی ہے۔

عنایہ نے ایک سال پہلے ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی کا آغازکیا تھا اوراب ٹرانس جینڈرلڑکی کی شکل اختیارکرلی ہے،ان دنوں وہ برطانیہ میں ہیں اورکرکٹ کھیل رہی ہیں،انہوں نے اپنی پوری کہانی سوشل میڈیا پر شئیرکی ہے جسکے بعد سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.