لاہور(جی این اے)اسلام آباد سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں تیزبارش کا امکان ہے،اسموگ بھی کم ہوجائے گی،محکمہ موسمیات نے اچھی خبرسنا دی ہے۔
مغرب کی طرف سے پاکستان میں کم ہوائوں کے بادل داخل ہوچکے ہیں،بادل برسیں گے تو لاہورکی اسموگ بھی کافی حدتک کم ہوجائے گی،آنے والے چوبیس گھنٹوں میں بالائی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان،خطہ پوٹھوہار،اورکمشیر میں تیزہوائوں اورگرج چمک کیساتھ بادل برسنے کی توقع ہے۔پہاڑی علاقوں پر برف باری بھی ہوسکتی ہے۔اسلام آباد،راولپنڈی،مری،گلیات،جہلم،چکوال،سیالکوٹ اوردیگر کئی شہروں میں بادلوں کے برسنے کا امکان ہے۔جبکہ کئی شہروں میں موسم خشک رہے گا۔