24نومبرکواسلام آبادمیں کیا ہونے لگا؟عمران خان کی فائنل کال؟

ملکی حالات کیلئے عوام کو اب باہرنکلنا ہوگا،علیمہ خان کی بھائی سے ملاقات کے بعددبنگ گفتگو

0

راولپنڈی(جی این اے)پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے عوام کو چوبیس نومبر کو اسلام آباد مارچ کیلئے نکلنے کی کال دے دی ہے۔

اس حوالے سے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اسکے بعد باہر آکر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ آپ لوگ آٹھ فروری کو انقلاب لیکر آئے تھے،آپ سب آٹھ کو باہرنکلے اوراپنے آئین کے مطابق حق کواستعمال کیا،اشرافیہ کی طاقت کو ہی آپ نے چھین لیا مگر نوفروری کوآپکا مینڈیٹ ہی چوری کرکے کسی اورکو دے دیا گیا،آپکے قیمتی ووٹ چندگنے چنے لوگوں میں بانٹ دئیے گئے،حتی کہ اعلی عدلیہ کی آزادی کو بھی چھین لیا گیا۔

علیمہ کے مطابق عمران خان نے کہا کہ میں وکلا،عوام اورکسانوں سے مخاطب ہوں،ملکی حالات جس ڈگرپرہیں آپکوباہرنکلنا ہوگا،سپریم کورٹ کو محفوظکرنے کیلئے وکلاکی ذمہ داری ہے کہ کھڑے ہوجائیں،اپنے مستقبل کیلئے سول سوسائٹی کو بھی باہر آنا ہوگا،عدلیہ،چھینے گئے ووٹ،جمہوریت اوررول آف لاکیلئے باہر آنا ہوگا۔

حلیمہ خان کہتی ہیں کہ عمران خان نے چوبیس نومبرکو باہرنکلنے کی فائنل کال دے دی ہے۔ایم این ایز،ووٹرز،کارکنان اوردیگررہنمائوں سے بانی پی ٹی آئی نے صاف کہہ دیا ہے کہ یہ فیصلہ کرنے کا وقت ہے کہ آپ نے مارشل لا کے زیرسایہ رہنا ہے یا آپکو آزادی چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.