اسلام آباد(جی این اے)اسلام آباد سمیت خیبرپختونخواہ میں زلزلہ،لوگ خوف کے عالم میں کلمہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے۔
زلزلے کے جھٹکے سوات،ایبٹ آباد،مالاکنڈ،بونیراورپشاورمیں بھی محسوس کئے گئے اسی طرح اٹک،شبقدراورمہمندمیں بھی زلزلہ ہوا ہے۔
زلزلہ پیمامرکز سے جاری خبر کے مطابق زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہندوکش ریجن افغانستان زلزلے کا مرکز تھا،زلزلے کے دوران لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اوروہ کلمہ پڑھتے ہوئے عمارتوں سے باہر آگئے۔