استور(جی این اے)باراتیوں کی بس ڈرائیورکی تیزرفتاری کی وجہ سے دریامیں جاگری تھی،زخمی دلہن نے باراتیوں کی بس کو حادثہ کیسے پیش آیا پوری کہانی سنا دی۔
گزشتہ دنوں استورسے چکوال جانے والی بس تھلیچی پل سے جارہی تھی کہ اچانک دریا میں جاگری تھی جس میں سوار14باراتی خالق حقیقی سے جاملے تھے جبکہ چودہ افراد ابھی تک نہیں مل سکے،کئی زخمی بھی ہوئے تھے جن میں دلہن بھی شامل تھی۔
دلہن نے اپنے بیان میں کہا کہ بس کا ڈرائیوربہت تیزرفتاری سے گاڑی چلارہا تھا اسی دوران بس اس سے بے قابو ہوگئی اورسائڈپر لگے ہوئے حفاظتی جنگلے کے ساتھ ٹکرا گئی جسکے بعد سوارافرادسارے دریا میں جاگرے۔موقع پر پہنچنے والی ریسکیوٹیم نے دلہن کوبچالیا مگر باقی کئی زندگیاں دریا برد ہوگئیں۔