لاہور(جی این اے)سینئراداکارہ بشری انصاری نے کہا کہ پاک بھارت اگرسرحدیں نہ ہوتی تو پاکستانی اداکارزیادہ مقبولیت کے عروج پر ہوتے،ڈرامے میں بولڈ کپڑے نہیں بلکہ کانٹینٹ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔
بشری مزیدکہتی ہیں کہ ہمارے ڈرامے بھارت میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کرچکے ہیں،ہمارے اداکاروہاں کافی ہٹ ہوچکے ہیں۔لوگوں کو کانٹینٹ کے اچھا ہونے کی وجہ سے ہی مزہ آتا ہے،یہی وجہ ہے کہ بھارت میں پاکستانی اداکاروں کو سراہا جاتا ہے۔