لاہور(جی این اے)بھارت چیمپئنزٹرافی میں شریک ہونے کیلئے پاکستان آنے سے کیوں انکاری ہے ہمیں وجوہات بتائی جائیں؟پاکستان کرکٹ بورڈکی طرف سے آئی سی سی کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
خط میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت کا بورڈ انکارکی وجہ ہمیں لکھ کر بتائے۔
یاد رہے کہ چند دن قبل بھارتی بورڈ نے اپنی ٹیم پاکستان بیجھنے سے انکارکردیا تھا جسکے بارے میں پی سی بی کوپاکستان بورڈ ن آگاہ بھی کردیا تھا۔
پاکستان نے بھی بھارتی انکارکے بعد سخت موقف اپنالیا ہے اوراب بھارت کے بغیرایونٹ کرنے پر سوچ بچارشروع کردی ہے۔
بھارت کے میڈیا نے بھی دعوی کردیا ہے کہ اگربھارتی ٹیم نہیں جاتی تو چیمپینزٹرافی جنوبی افریقہ میں کھیلی جائے گی۔چیمپینز ٹرافی اگلے سال انیس فروری سے نومارچ تک شیڈول میں ہے،آٹھ ٹیمیں شریک ہونگی۔