پشاور(جی این اے)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر نامعلوم افرادکی جانب سے اندھادھند فائرنگ میں اب تک بیالیس افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
متاثرہ گاڑیوں نے پاراچنارسے پشاورجانا تھا مگر علاقہ اوچت میں اچانک فائرنگ شروع کردی گئی،کے پی کے کے وزیرقانون کی طرف سے جاری بیان کے مطابق واقعہ کی تحقیق کی جارہی ہے۔
قانون کے وزیرآفتاب عالم کہتے ہیں کہ پہاڑوں کی طرف سے گولیاں برسائی گئی ہیں،جسکے بعد دومقامی گروپوں کے مابین تنازعہ بھی ہوگیا،دونوں ہی گروپ ایک دوسرے کو موردالزام ٹھہرا رہے ہیں،حالانکہ اس میں مقامی گروپ نہیں بلکہ دہشت گردوں کی جانب سے یہ فائرنگ کی گئی ہے۔
صدرپاکستان آصف زرداری نے واقعہ کو بزدلانہ کارروائی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ذمہ دارران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
افسوسناک واقعہ پر وزیرداخلہ محسن نقوی اورخیبرپختونخواہ کے وزیراعلی نے بھی اظہارافسوس کیا باہمی رابطے پر دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی پر بھی اتفاق کیاگیا ہے۔