راولپنڈی(جی این اے)فوجی عدالتیں سویلین کو سزائیں نہیں دے سکتی ہیں،ملٹری کورٹس کے فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں،ہرفورم پر فیصلوں کوچیلنچ کریں گے،عمرایوب اوراسدقیصرکا ردعمل آگیا۔
عمرایوب نے اپنے ٹویٹ میں ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے افرادکو ملٹری کورٹس نے جو سزائیں سنائی ہیں وہ انصاف کے اصولوں کے خلاف ہیں،وہ عام شہری ہیں جنکا مقدمہ فوجی عدالتوں میں نہیں چلایاجاسکتا،فوجی عدالتیں کینگروعدالتیں ہیں۔ملکی عدالتی طاقت کی شراکت دارفوجی عدالتیں نہیں ہوسکتیں،فوج صرف انتظامی اختیارکا حصہ ہے،ایسی عدالتوں کا بننا عام لوگوں سمیت عدلیہ کی ازادی کے بھی خلاف ہے،آئین کی بنیادی خصوصیت اورطاقت کی ایسے فیصلوں سے نفی ہوئی ہے۔
اسی طرح پی ٹی آئی کے سینئررہنما اورسابقہ اسپیکراسمبلی ملٹری کورٹس کے فیصلوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورےنہیں کئے گئے،ایسے فیصلوں کی مذمت کرتے ہیں اورہرفورم پربھی چیلنج کریں گے،سپریم کورٹ کے فیصلے نے بھی مایوس کیا ہے۔عام شہریوں کو انکے بنیادی حق سے محروم کیا گیا ہے،سمجھوتہ کرنے والی عدالتیں ہوں تو ملک میں مایوسی بڑھتی ہے،عدالتی نظام اس وقت پوری طرح مفلوج ہوچکا ہے،جو ملک کیلئے المیہ ہے،انصاف کے حصول کیلئے ہم کوششیں کرتے رہیں گے۔