بھارتی موسیقاراے آررحمان نے دلبرداشتہ ہوکرسوشل میڈیاپرکیاپیغام دے دیا؟

0

ممبئی(ویب ڈیسک)ہم نے تو یہ امید کی تھی کہ شادی کے تیس سال پورے ہونگے مگرہرچیزکا دنیا میں اختتام ہے جو دیکھا کسی نے نہیں،بھارت کے نامورموسیقاراے آررحمان نے بیوی کی طرف سے طلاق کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر انتہائی افسردہ ردعمل دے دیا۔

اس حوالے سے بھارت کے میڈیا پر خبرشائع ہوئی ہے کہ اے آررحمان کی اہلیہ سائرہ بانو کے قانون دان وندناشاہ کی طرف سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ کئی برسوں بعدساہرہ بانو نے اپنے شوہرسے الگ ہوجانے کا بہت مشکل فیصلہ کرلیا ہے اسکی وجہ دنوں کے تعلقات کی پیچیدگی بنی۔دنوں ایک دوسرے سے گہری محبت کرتے ہیں مگردونوں کے مابین تلخیوں نے فاصلے پیدا کردئیے ہیں جو اب ختم نہیں ہوسکتے۔سائرہ نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انکی پرائیویسی اورجذبات کا بھی احترام ضرورکریں۔

دوسری طرف اے آررحمان سائرہ کے اعلان کے بعد بہت افسردہ ہوگئے ہیں اوراپنے ایکس اکائونٹ پر ردعمل دیتے ہوئے یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ خداکا تخت بھی ٹوٹے دلوں کے بوجھ سے کانپ سکتا ہے۔اے آررحمان نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ اگرچہ مشکل وقت سے گزررہے ہیں ہم مگر ٹوٹے اوربکھرے ٹکڑے واپس نہیں جڑسکتے،جن دوستوں نے نیک خواہشات کا اظہارکیا انکا شکریہ اداکرتا ہوں۔

یادرہے کہ اے آررحمان اورسائرہ بانوں کی شادی کو انتیس سال ہوگئے ہیں اورانکے تین بچے بھی ہیں،یہ محبت کی شادی نہیں تھی بلکہ بقول موسیقارماں نے شادی کرائی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.