پورےپنجاب میں دفعہ144کیوں نافذکردی گئی؟

0

لاہور(جی این اے)پنجاب کی حکومت نے پورے صوبے میں دفعہ 144کا نفاذکردیاہے۔حکومتی حکمنامے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اب جلسے ہونگے نہ ہی ریلیاں،دھرنا دینے جیسی سرگرمیوں پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔ہفتہ تئیس نومبر سے پچیس نومبرتک اطلاق ہوگا۔

جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں یہ بھی تحریر ہے کہ دفعہ144کا نفاذ اس لئے کیا گیا ہے کہ امن کا قیام ممکن ہوسکے،اورانسانی جانوں کے ساتھ املاک کا بھی تحفظ کیا جاسکے۔کیونکہ سیکیورٹی کے بھی خطرات موجود ہیں،دہشت گردجلسوں میں بھی دہشت گردی کرسکتے ہیں۔مزید یہ بی کہ شرپسندوں کی طرف سے عوامی اجتماع کی آڑ میں ملک کے خلاف سرگرمیاں کی جاسکتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.