اسلام آباد(جی این اے)خبردار،24 نومبرکو پی ٹی آئی کے احتجاج میں فتنہ الخوارج دہشت گردی کرسکتا ہے،نیکٹا نے تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے۔
نیشنل کائونٹرٹیررازم اتھارٹی کی طرف سے یہ کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں آجانے کی اطلاعات ملی ہیں،اسی خطرے کی وجہ سے کہ کہیں بڑے شہروں کو دہشت گردنشانہ نہ بنالیں اورخصوصا24 نومبرکے پی ٹی آئی احتجاج میں بھی خطرات موجودہیں لہذا نیکٹا نے حفاظتی اقدامات اٹھانے کیلئے آئی جیز اسلام آباد،چیف کمشنر،گلگت بلتستان اورآزادکشمیر کے چیف سیکرٹری کو مراسلے بھی بھیج دئیے ہیں۔