بھارتی کمپنی نے اپنے ہزاروں ملازمین کیلئے ایساکام کیا دنیاحیران رہ گئی

0

چنئی(ویب ڈیسک)بھارت کی ایک کمپنی نے ملازمین پر مہربان ہونے کی تاریخ ہی رقم کردی،ایک ہزارملازمین کو انکی محنت کے انعام میں بطورتحفہ سیرکیلئے اسپین بھیج دیا۔

رئیل اسٹیٹ ڈیولپرکمپنی کی طرف سے ملازمین کی خوشحالی کیلئے یہ اسکیم بنائی گئی ہے جسکے تحت جو ملازمین اچھا کام محنت کیساتھ کرتے ہیں انہیں انعام کے طورپر غیرملکی دورے پر بھیجاجاتا ہے،پہلے بھی یہی کمپنی اپنے ملازمین کو آسٹریلیا بھیج چکی ہے اوراب ٹرپ کے خرچے سمیت ملازمین کو روانہ کیا۔

بھارت کے میڈیا پر آنے والی خبروں میں یہ بتایا گیا ہے کہ ملازمین کو ٹرپ پر بھیجنے کا مقصدیہ ہے کہ ایک تو انکی صلاحیتوں کا اعتراف کیا جائے اوردوسرا انکو پہچانا جائے جہنوں نے کمپنی کی ترقی کیلئے بہت محنت سے کام کیا ہوتا ہے۔

کمپنی کی طرف سے ٹرپ کے ساتھ خرچہ بھی دینے سے ملازمین میں خوشی کی لہردوڑگئی۔اورکوئی شک نہیں کہ ایسی کمپنیاں دوسرے اداروں کیلئے رول ماڈل کے طورپر سامنے آسکتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.