چیمپئینزٹرافی،پاکستان نے بھی بھارت کو سخت موقف دیکرحیران کردیا

0

لاہور(جی این اے)چیمپئینزٹرافی،بھارت کی میں نہ مانوں کی ضد،براڈکاسٹرکی طرف سے دی گئی ڈیڈلائن بھی ختم ہوگئی،آئی سی سی بھی سخت پریشان۔

پاکستان اوربھارت دنوں ملکوں کے کرکٹ بورڈاپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کیلئے تیارنہیں،پاکستان نے صاف کہہ دیا ہے کہ اگربھارت ایونٹ کیلئے پاکستان نہیں آئے گا تو ہم بھی کسی تیسرے ملک میں نہیں کھیلیں گے،اوراگربھارت کو کھلانے کی کوششیں کی گئیں تو ہم بھی دستبردارٹورنامنٹ سے ہوجائیں گے۔

بھارت کاکرکٹ بورڈ بھی حیرانگی کے سمندرمیں غوط زن ہے کہ پاکستان کا اتناسخت موقف کیسے ہوسکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ دبئی میں آئی سی سی کے ہیڈکوارٹرمیں پہنچے ہیں۔

بھارت کی طرف سے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو خاموش طریقے سے درمیانی راستہ اپنانے کا مشورہ دیا گیا مگر محسن نقوی نے ماننے سے انکارکردیا اورآئی سی سی کو واضع کردیا کہ بھارت اگرنہیں آتاتو ہماری حکومت بھی ہمیں بھارت سے کیلھنے سے منع کرچکی ہے اب جیسے کو تیسا والی پالیسی ہی چلے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نہ آیا تو سری لنکا کو نویں ٹیم کے طورپرشامل کیا جائے گا،مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ آئی سی سی مالی تنگی کا شکار ہے جو بھارت کو ہرصورت کھیلانا بھی چاہتی ہے۔

یہ بھی میڈیا پر آیا ہے کہ اب کسی بھی وقت آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوسکتا ہے،جس میں ووٹنگ کی بھی توقع کی جاسکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.