مبئی(ویب ڈیسک)ابھیشیک بچن اورایشوریا رائے کے مابین طلاق کی افوائیں،میرا خاندان میرا ڈومین ہے اس پر بات نہیں کرتا،صرف قیاس آرئیاں ہی کی جارہی ہیں جو کہ جھوٹ پرمبنی ہیں۔آخرکارامیتابھم چن سوشل میڈیا پر بہواوربیٹے کیلئے بول ہی پڑے۔
امیتابھ چن کہتے ہیں کہ موجودہ زندگی میں دوسرے سے مختلف دکھائی دینے کیلئے خلوص اورحوصلے کی ضرورت ہوتی ہے،میں اپنے خاندان یا زاتی زندگی کو رازمیں رکھنا ہی پسند کرتا ہوں،ہمارے تعلق چاہے کسی بھی پیشے سے ہو مگرضروری ہے کہ جو بھی تحریرکیا جائے اسکی پہلے تصدیق ہونی چاہیے ۔بھارتی میڈیا پرپھیلائی جانے والی خبروں پر بھی امیتابھ چن نے بہت مایوسی کا اظہارکیا اورکہا کہ جو بھی لکھیں اگراسکے ساتھ آپ کا سوالیہ نشان بھی ہوتا ہے تو صاف مطلب یہی ہے کہ آپ خود بھی جانتے ہیں کہ یہ خبریا تحریراعتراض کے قابل ہوسکتی ہے،دنیا کو سوالیہ جھوٹ یا جھوٹ سے بھردیں کام آپکا ختم ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ اشیوریا رائے اورابھیشیک بچن 2007میں شادی کرکے ایک ہوگئے تھے مگر اب دونوں کے مابین کبھی لڑائی کی اورکبھی طلاق کی خبریں گردش کررہی ہیں جس پر بچن خاندان بھی خاموش تھا مگر اب امیتابھ نے یہ خاموشی توڑدی۔