نشئی شوہرنے دوست سے بیوی کا ریپ کرواڈالا

0

آگرہ(ویب ڈیسک)غیرت اورضمیر کا جنازہ نکال دیا،بھارت میں ایک نشئی شخص نے اپنے دوست سے بیوی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا،فحش ویڈیوبناکربیوی سے دولاکھ روپے کا مطالبہ بھی کردیا۔

بھارت کے میڈیا پر آنے والی خبرکے مطابق شوہرکے دوست سے ریپ کا شکارہونے والی خاتون سیتانگرنامی علاقے میں محنت مزدوری کرکے اپنا اوراپنے بارہ سالہ بیٹے کا پیٹ پال رہی ہے۔شوہراوربیوی کا نام خفیہ رکھا گیا ہے۔

بے رحم اوربے ضمیر شوہر نے اپنے دوست سے کہا کہ میری بیوی کیساتھ ریپ کرو،زیادتی کے دوران خود نازیباویڈیو بھی بناتا رہا،بعد میں اپنی بیوی کو ویڈیو دکھائی اورکہا کہ اگردولاکھ روپے بھارتی کرنسی میں نہ دئیے تو یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردوں گا،بیوی منت سمجت کرتی رہی مگر شوہر نے دولاکھ روپے کا مطالبہ جاری رکھا،آخربیوی نے تنگ آکر پولیس کو سارامعاملہ بتادیا کہ کیسے اسکے شوہر نے نشہ آورمشروب پلا کراپنے دوست سے اسکا ریپ کروایا اورپھرویڈیو بھی بنائی۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے شوہرکو دوست سمیت حراست میں لے لیا اورمزیدکارروائی کا آغازکردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.