اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کردئیے گئے

0

اسلام آباد(جی این اے)پیٹرول کی قیمت کم ہونے کے بعد اسلام آباد کی سڑکوں پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی کم کرنے کی خوشخبری سامنے آگئی ہے۔اس حوالے سے منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

دس کلومیٹر تک سفرکرنے والوں سے دس روپے کم کرایہ وصول کیا جائے گا،اس سلسلے میں تمام اسٹنٹ کمشنرز کو یہ ہدایت بھی کردی گئی ہے کہ وہ سب گاڑیوں کے کرائے سختی سے چیک کریں۔

یاد رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جون سے کمی کی گئی تھی جن میں پٹرول کی قیمت چارروپے چوہتر پیسے اورڈیزل تین روپے چھیاسی پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.