شادی کے بارہ دن بعددلہے کومعلوم ہوادلہن تو مردہے

0

جکارتا(ویب ڈیسک)دولت کی لالچ انسان کو کیا سے کیا کرنے پر مجبورکردیتی ہے،پسند کی شادی کرنے والے لڑکے کی دلہن شادی کے بارہ دن بعد مردکے روپ میں سامنے آگئی،دلہا حیرانگی کے دریا میں غوطے لگاتا ہوا پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔

چبیس سال کا دلہا نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرے ساتھ فراڈہوگیا ہے،انسٹاگرام پر محبت کا آغاز کرنے والی لڑکی اڈیندا نے مجھے پہلے اپنی محبت کے جال میں پنسایا،پھر ہماری ملاقاتیں بھی ہوئیں،وہ ہمیشہ چہرہ چھپا کرآتی تھی،شادی کے دن بھی اسکی فیملی سے کوئی نہیں تھا کیونکہ وہ کہہ رہی تھی کہ میرے والدین دنیا میں نہیں رہے،رشتے داربھی غربت کی وجہ سے اسے نہیں پوچھتے،شادی کو بارہ دن گزرچکے تھے مگر دلہن میرے قریب نہیں آتی تھی،آخر مجھے بارہ دن بعد پتاچلا کہ وہ لڑکا ہے لڑکی نہیں۔

پولیس نے دلہن بننے والے مرد کو گرفتارکرلیا تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ اسکے والدین بھی حیات ہیں اوراسنے صرف جائیدادپر قبضہ کرنے کیلئے شادی کا کھیل رچایا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.