ناموربھارتی اداکارسلمان خان کو قتل کرنے کی سازش ناکام

0

ممبئی(ویب ڈیسک)کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے ناموربھارتی فلمی اداکارسلمان خان کو جان سے ماردینے کی ایک اورسازش کو ناکام بنا دیا گیا ہے،منصوبہ سازچارملزمان قانون کی گرفت میں آچکے ہیں جو لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق رکھتے ہیں۔

سلمان خان کو قتل کرنے کے خواب دیکھنے والے ملزمان نے پروگرام بنا لیا تھا کہ وہ سلمان خان کی گاڑی پر حملہ کردیں گے،لیکن انہیں پھر سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

ملزمان کافی عرصے سے سلمان خان کی تاک میں ہیں،اورپہلے بھی انکے گھر کے باہر فائرنگ کرچکے ہیں،واضع رہے کہ جیل میں سزا پانے والے گینگسٹر لارنس بشنوئی کرائے کے غنڈے حاصل کرکے سلمان خان کو مارنے کے درپے ہیں،کیونکہ انکا کہنا ہے کہ سلمان خان نے کالے ہرن کا شکارکیا جو انکے مذہب میں بھگوان کا درجہ رکھتا ہے،بشنوئی نے جیل سے یہ پیغام بھی دیا کہ سلمان خان اگرقتل نہیں ہونا چاہتے تو مندرجاکر معافی مانگیں،اگرایسا کیا گیا تو وہ بھی سلمان خان کو معاف کردیں گے ورنہ موقع ملتے ہی قتل کردیں گے۔
سلمان کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد انکی سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا تھا اورساتھ زاتی ہتھتیار رکھنے کی بھی اجاز ت ملی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.