لاہورہائی کورٹ میں ہتک عزت قانون کو چیلنج کردیا گیا

0

لاہور(جی این اے)ہتک عزت قانون نامنظور،پنجاب اسمبلی میں منظورہونے والے قانون کو ہائی کورٹ لاہورمیں چیلنج کردیا گیا ہے،درخواست میں وزیراعلی اعلی سمیت پنجاب کے گورنرپرنسپل سیکرٹری اورحکومت پنجاب کو فریق بنایا گیا۔

درخواست صحافی جعفراحمداورریاض راجہ نے قانون دان ندیم سرورکی مدد سے عدالت میں دائرکی ہے،جس میں یہ کہا گیا ہے کہ یہ قانون آئین اورقانون کے متصادم ہے،ہتک عزت ایکٹ اورہتک عزت آرڈیننس موجودہیں لہذا نیاقانون نہیں بن سکتا،نہ ہی اس قانون میں صحافیوں سے کوئی مشاورت کی گئی،بلکہ جلد بازی میں ہتک عزت قانون بنایا گیا ہے تاکہ میڈیا اورصحافیوں کو قابو میں لایا جاسکے۔

عدالت سے درخواست میں یہ گزارش کی گئی ہے کہ اس قانون کو کالعدام قراردیا جائے،اورجب تک درخواست پر کوئی فیصلہ سامنے نہیں آتا اس قانون پر عملداری کو روکا جائے۔

یہ یادرہے کہ ہتک عزت بل پر قائم مقام گورنرپنجاب ملک احمد خان کی طرف سے دستخط کردینے کی گورنر ہائوس کی طرف سے تصدیق بھی کردی گئی ہے۔جسکے بعد وزارت قانون کو سمری بھی بھیج دی گئی ہے جسکا جلد گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے اجرائ کے بعد پنجاب میں ہتک عزت قانون کا باقاعدہ اطلاق کردیا جائے گا جس میں ہر شہری بھی شامل ہوگا۔

یہ بھی واضع رہے کہ ہتک عزت قانون کا اطلاق الیکٹرانک میڈیا،پرنٹ اورسوشل میڈیا پر ہوگا،اس قانون کے ذریعے جھوٹی خبریں،اورغیرحقیقی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کیس ہوجائے گا،ٹک ٹاک،یوٹیوب،ٹوئٹر،ایکس،انسٹاگرام اورفیس بک پر پھیلنے والی جعلی خبروں پر بھی اس قانون کا اطلاق ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.